اینڈرس سیپی کی کریملن اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل تک رسائی

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:23

اینڈرس سیپی کی کریملن اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل تک رسائی
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) اطالوی ٹینس سٹار اینڈرس سیپی اپنی پیش قدی کو جاری رکھتے ہوئے کریملن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

روس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے اینڈرس سیپی نے سخت مقابلے کے بعد ہسپانوی ٹینس سٹار روبرٹو کاربالس کو پہلے سیٹ میں 5-7 کی شکست کے باوجود اگلے سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 17:23:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :