بلیندا بنکک کریملن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:26

بلیندا بنکک کریملن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) سوئٹزرلینڈ کی تھرڈ سیڈڈ بلیندا بنکک اور روسی ٹینس سٹار اکاترینا الیگزینڈروا کریملن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ سوئس سٹار بلیندا بنکک نے سخت مقابلے کے بعد سلووینیا کی پولونا ہرکوج کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

روس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں بلیندا بنکک نے حریف سلووینین کھلاڑی پولونا ہرکوج کو 1-6، 6-3 اور 6-4 سے مات دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں میزبان کھلاڑی اکاترینا الیگزینڈروا نے بآسانی ہم وطن حریف کھلاڑی اینا کالینسکایا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-1 سے ہرا دیا۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 17:26:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :