سوکا ورلڈ کپ، انگلینڈ، مراکش، یوروگوئے اور مالدیپ نے اپنے میچز جیت لئے

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:23

سوکا ورلڈ کپ، انگلینڈ، مراکش، یوروگوئے اور مالدیپ نے اپنے میچز جیت لئے
کریٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) انگلینڈ، مراکش، یوروگوئے اور مالدیپ کی ٹیموں نے سوکا ورلڈ کپ میں اپنے میچز جیت لئے۔ انگلینڈ نے بلغاریہ، مراکش نے بیلجیئم ، یوروگوئے نے قبرص جبکہ مالدیپ نے پیرو کو شکست دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو یونان میں جاری سوکا ورلڈ کپ میں کھیلے گئے گروپ میچز میں انگلینڈ کی ٹیم نے بلغاریہ کی ٹیم کو 3-0 سے مات دی، یہ انگلینڈ کی میگا ایونٹ میں یہ دوسری فتح ہے، گروپ سی کے میچ میں مراکش کی ٹیم نے بیلجیئم کو 5-0 سے شکست دی۔ گروپ ڈی کے میچ میں یوروگوئے کی ٹیم نے قبرص کو 3-1 گول سے ہرایا جبکہ گروپ ایف کے ایک میچ میں مالدیپ کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پیرو کو 10-0 سے شکست دی۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 17:23:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :