آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ (پرسوں) شروع ہوگا

ایونٹ میں جمعہ کو ابتدائی روز سکاٹ لینڈ کی ٹیم سنگاپور اور ہالینڈ کی ٹیم کینیا کے خلاف مہم کا آغاز کریگی

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:33

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ (پرسوں) شروع ہوگا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ 2019ء (پرسوں) جمعہ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا،ایونٹ میں (کل) جمعہ کو ابتدائی روز سکاٹ لینڈ کی ٹیم سنگاپور اور ہالینڈ کی ٹیم کینیا کے خلاف مہم کا آغاز کریگی، اسی روز ہانگ کانگ کا مقابلہ آئرلینڈ، عمان کا مقابلہ یو اے ای سے ہو گا، سیمی فائنلز یکم نومبر جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائیگا۔

یاد رہے کہ 2015ء میں منعقدہ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں مشترکہ طور پر فاتح قرار پائی تھیں، دو نومبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 14 ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جن میں میزبان یو اے ای، سکاٹ لینڈ، ہالینڈ، سنگاپور، کینیا، آئرلینڈ، ہانگ کانگ، اومان، برمودا، کینیڈا، جرسی، نمیبیا، نائیجیریا اور پاپوا نیوگنی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ، ہالینڈ، پاپوا نیو گنی، نمیبیا، سنگاپور اور برمودا کو گروپ اے جبکہ یو اے ای، آئرلینڈ، اومان، ہانگ کانگ، کینیڈا، جرسی اور نائیجیریا کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ دونوں گروپس سے ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ براہ راست ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیں گی۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 17:33:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :