نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا چوتھا روز، خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب فاتح

گوہرعلی اور نبی گل کی جارحانہ بلے بازی نے خیبرپختونخوا کو کامیابی دلادی

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:59

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا چوتھا روز، خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب فاتح
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2019ء) ایونٹ کے چوتھے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں خیبرپختونخوا نے گوہر علی اور نبی گل کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت سندھ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ میں خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 15 اسکور پر 2 وکٹیں گنوانے کے بعد سندھ کے بلے بازوں نے محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم دانش عزیز نے اختتامی اوورز میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے ناقابل شکست 26 رنز اسکور کیے۔

مقررہ 20 اوورز میں سندھ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ سندھ کی جانب سے محمد وقاص 36 گیندوں پر 36 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ آف اسپنر ساجد خان نے 28 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں خیبرپختونخوا کے اوپنر گوہر علی اور مڈل آرڈر بیٹسمین نبی گل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کی بنیاد رکھ دی۔

(جاری ہے)

گوہر علی نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 49 رنز اسکور کیے۔

نبی نے گل نے 4 چھکوں اور 1 چوکے کی بدولت 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ خیبرپختونخوا نے 170 رنز پر مشتمل مطلوبہ ہدف 16 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ سندھ کی جانب سے فاسٹ باوٴلر غلام مدثر نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کو 57 رنز سے شکست دے دی۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سنٹرل پنجاب نیمڈل آرڈربلے بازمحمد سعد اوراوپنر نعمان انور کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 198رنز بنائے۔

محمد سعد نے 3چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 66رنز اسکور کیے۔نعمان انور نے 36گیندوں پر 62رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔بلوچستان کی جانب سے اکبر رحمٰن نے3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں بلوچستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز ہی بناسکی۔ آلراوٴنڈر ابتسام شیخ کے علاوہ بلوچستان کا کوئی بھی کھلاڑی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔

ابتسام شیخ نے 25 گیندوں پر 46رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں ناکام رہے۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سیاسپنررضا علی ڈارنے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
ایونٹ میں جمعرات کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں بلوچستان اور سدرن پنجاب جبکہ دوسرے میچ میں ناردرن اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 17:59:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :