دوحہ ورلڈ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی پہلوان انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:20

دوحہ ورلڈ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی پہلوان انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) دوحہ ورلڈ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی پہلوان انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے پہلوان انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔لاہور ایئرپورٹ پر پاکستانی پہلوان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ انعام بٹ نے اپنا تمغہ کشمیری بہن بھائیوں کے نام کردیا .انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنا میڈل کشمیری عوام کے نام کرتا ہوں، کشمیری بہن بھائیوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 19:20:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :