تین روزہ خواتین کرکٹ کوچنگ کورس کل سے لاہور میں ہوگا

ویمن کوچنگ کورس کا انعقاد نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا،چار پاکستانی خواتین اے سی سی لیول ون ویمن کوچنگ کورس میں شرکت کریں گی

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:40

تین روزہ خواتین کرکٹ کوچنگ کورس کل سے لاہور میں ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) خواتین کرکٹ کے فروغ کیلئے اے سی سی کی جانب سے پہلی بار ویمن کوچنگ کورس کل جمعرات سترہ اکتوبر سے شروع ہو گا۔پی سی بی حکام کے مطابق ویمن کوچنگ کورس کا انعقاد نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا،چار پاکستانی خواتین اے سی سی لیول ون ویمن کوچنگ کورس میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

کوچنگ کورس میں قومی کرکٹر فریحہ محمود اور گلگت سے تعلق رکھنے والی تسلیم بانو پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

ایبٹ آباد کی رہائشی عاتکہ صابر خان اور راولپنڈی کی شہلا بی بی بھی کورس میں حصہ لیں گی۔نیشنل اکیڈمی لاہور 17 سے 19 اکتوبر تک جاری رہنے والے کورس میں افغانستان، بحرین، ہانگ کانگ اور ایران کی خواتین کوچز شریک ہونگی۔اسی طرح کویت، ملائشیا، مالدیپ، بھوٹان، اومان اور متحدہ عرب امارات کی خواتین کوچز بھی کورس میں شرکت کریں گی۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 21:40:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :