زخمی حسن علی کی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت مشکوک

گزشتہ دو روز میں پیسر کی فٹنس کا جائزہ لیا گیا،آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کا امکان معدوم

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:45

زخمی حسن علی کی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت مشکوک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) فاسٹ بالر حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز نہ کھیل سکے اور اب ان کی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔گزشتہ دو روز میں حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لیا گیا لیکن اس دوران فاسٹ بالر کی تکلیف بڑھتی ہوئی دکھائی دی اور وہ بالنگ اور ویٹ ٹریننگ بھی نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی کی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت کا امکان تقریبا ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ ان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شرکت کا امکان نہیں ہے۔

فاسٹ بالر حسن علی کی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے سینٹرل پنجاب کی 16 رکنی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط رکھی گئی تاہم ان کی فٹنس پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی ،لاہور میں کام جاری ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے اگلے ہفتے سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان نے آسٹریلیا میں سیریز کے پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں ، سیریز کا آغاز 3 نومبر سے ہو گا جس کے بعد دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 21:45:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :