ترکی برازیل کے درمیان فٹبال میچ میں شائقین کا احتجاج ، کھیل دس منٹ کیلئے روکنا پڑا

ٴْمیچ کے دوران شام میں ترک کارروائی کیخلاف احتجاجی بینر لہرا دیا ، اردوان کیخلاف نعرے

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:45

ترکی برازیل کے درمیان فٹبال میچ میں شائقین کا احتجاج ، کھیل دس منٹ کیلئے روکنا پڑا
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) ترکی اوربرازیل کے درمیان کریٹے میں چھ ملکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک میچ اس وقت دس منٹ کیلئے روکناپڑا،جب مداحوں نے ترکی کی شام میں کارروائی کے خلاف ایک احتجاجی بینرلہرادیااورترک صدررجب طیب اردوان کے خلاف نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

3ایتھنزکئے ساحل پرایک عارضی سٹیڈیم میں کھیلاجانے والامیچ سالانہ فٹبال عالمی کپ کاحصہ تھا،جوکہ خودمختارانٹرنیشنل سوکافیڈریشن کی جانب سے 40ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلاجارہاتھا۔

دسویں منٹ میں ترکش فسطائیت کے خلاف ایک بینرلہرایاگیا،جس پرترک ٹیم نے اسے ہٹائے جانے تک کھیلنے سے انکارکردیا۔جب بینرکونیچے کیاگیااورنعرے بازی کرنے والے مداح چھوٹے سٹیڈیم سے چلے گئے تومقابلہ دوبارہ شروع ہوا۔برازیل نے میچ کا واحدگول سکورکیا۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 21:45:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :