قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راوٴنڈ کادوسرا روز مکمل
ناردرن نے سندھ کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دے دی، سنٹرل پنجاب کے اوپنر سعد بن ا طہر کی سنچری
بدھ 16 اکتوبر 2019 19:38
(جاری ہے)
دوسری جانب جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم کوپہلی اننگز میں بلوچستان کے خلاف20 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے بغیر کسی نقصان کے 35 رنز سے کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کیا۔اوپنر سعد بن اطہرکی شاندار سنچری کی بدولت میزبان ٹیم نے مقررہ 83 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 378 رنز بنائے۔ سعد بن اطہر نے 12 چوکوں کی مدد سے 108 رنز اسکور کیے۔بلوچستان کی جانب سے اسپنر محمد جنید نے 4کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ بلوچستان کی ٹیم میچ کے آخری روز اپنی دوسری اننگز کاآغاز کرے گی۔اس سے قبل بلوچستان نے پہلی اننگز میں مقررہ83 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے تھے۔
کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں سدرن پنجاب کی ٹیم خیبرپختونخوا کے 270 رنز کے جواب میں 267 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ خیبرپختونخوا نے دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل سدرن پنجاب کی ٹیم باسط علی اور محمد آصف کی نصف سنچریوں کی بدولت 267رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔اوپنر باسط علی نے 82 اور آلراوٴنڈرمحمد آصف نے 58 رنز کی اننگز کھیلیں۔خیبرپختونخواکیحارث خان نے3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ خیبرپختونخوا کو دوسری اننگز میں مجموعی طور پر 80 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے اور اس کے 3 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 19:38:27
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان