آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ، گروپ اے سے شاہد میموریل نے ملیر یونین کو5-0 سے ٹھکانے لگاکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) بابل اسپورٹس فٹبال کلب نوالین لیاری کے زیراہتمام لیاری امن گروپ کے تعاون سے گبول پارک فٹبال اسٹیڈیم میں جاری آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں گروپ اے سے شاہد میموریل نے ملیر یونین کو5-0 سے ٹھکانے لگاکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے گل محمد نی2,2 دو گول اسکور کئے۔

گبول پارک فٹبال اسٹیڈیم میں جاری آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں گروپ اے کا پہلا کوارٹر فائنل شاہد میموریل اور ملیر یونین کے مابین کھیلا گیا ،جس میں شاہد میموریل نے اپنے شاندار کھیل سے ملیر یونین کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے 5-0سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل فور میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

کھیل کے پہلے ہاف میں شاہد میموریل کی طرف سی33 ویں منٹ میں علی بلوچ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی برتری دلوادی ،چار منٹ کے بعد گل محمد نی37 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو2-0 سے دگنا کردیا۔

پہلے ہاف میں شاہد میموریل کی ٹیم 2-0سے جیت رہی تھی۔ دوسرے ہاف میں کے پہلے ہی منٹ41 ویں منٹ میں شاہد میموریل کی جانب سے گل محمد نے میچ کا تیسرا گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو3-0 کردیا۔ کھیل کے 57ویں منٹ میں آصف نے شاہد میموریل کی طرف سے چوتھا گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو 4-0کرنے میں کامیاب ہوئے۔ میچ کے اختتام سے دو منٹ قبل علی بلوچ نے پانچواں گول 78ویں منٹ میں بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں5-0 سے سر خرو کردیا۔اس میچ کے ریفری اختر کوچ، محمد آصف اور یوسف فیفا، میچ کمشنر ابوبکر واجو، عابد بلوچ میڈیکل فیصل مست تھے۔ آج جمعرات 17 اکتوبر کو گروپ سی کا دوسرا کوارٹر فائنل معرکہ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی اعظم اسپورٹس اور ویسٹ کی اصلاح بلوچ گولی مار کے مابین کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 22:20:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :