کوئٹہ ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال چمپنئن شپ بی ڈویژن 2019 ،یارمحمد خان بڑیچ ریلوے فٹبال گراؤنڈ میں 2 میچز کھیلے گئے

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) کوئٹہ ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال چمپئن شپ بی ڈویژن 2019 کے سلسلے میں یارمحمد خان بڑیچ ریلوے فٹبال گراؤنڈ میں بروزِ بدھ کو 2 میچز کھیلے گئے پہلا میچ علی اکیڈمی فٹبال کلب بمقابلہ شاہین سریاب فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹس دیاگیا جبکہ دوسرا میچ کوئٹہ کلب کوئٹہ فٹبال کلب بمقابلہ کچلاک اکیڈمی فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا میچ شروع ہوتے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے جبکہ کوئٹہ کلب کوئٹہ فٹبال کلب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا ٹورنامنٹ کے سلسلے میں بروز جمعرات کو 2 میچ کھیلے جائینگے پہلا میچ عمران شہید بمقابلہ ریڈ سریاب جبکہ دوسرا میچ یوتھ مسلم بمقابلہ نوحصار یونائیٹڈ فٹبال کلب کے مابین کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 16/10/2019 - 22:20:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :