رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 2019ء کا کوارٹر فائنل مرحلہ (کل) شروع ہوگا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 09:45

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) جاپان میں جاری نویں رگبی ورلڈ کپ 2019ء کا ناک آئوٹ مرحلہ (کل) ہفتہ سے شروع ہوگا اور اس سلسلے میں کل ہفتہ کو دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے، میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہے، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، آئرلینڈ، ویلز، فرانس، میزبان جاپان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

میگا ایونٹ کا ناک آئوٹ مرحلہ کل ہفتہ سے شروع ہوگا اور دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے اس سلسلے کا پہلا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور دوسرا کوارٹر فائنل میچ دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کے بقیہ دو کوارٹر فائنلز 20 اکتوبر کو کھیلے جائینگے اور تیسرا کوارٹر فائنل میچ ویلز اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ میگا ایونٹ کا چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ میزبان جاپان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی کپ میں دنیا کی بہترین 20 ٹیموں نے شرکت کی جن میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، جاپان، روس، ساموا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، اٹلی، نمیبیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکا، ٹونگا، آسٹریلیا ویلز، جارجیا، فجی اور یوروگوئے شامل تھیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کیلئے کوشاں ہے جو اب کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہے، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا اور میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/10/2019 - 09:45:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :