سوکا ورلڈ کپ، پاکستان کو جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 09:45

ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم کو مسلسل تیسری شکست، ٹیم ناک آئوٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئی، جرمنی نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ یہ پاکستان کو میگا ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ٹیم نے اپنے گروپ ایچ کے تیسرے میچ میں جرمنی کے خلاف گول کے کئی یقینی مواقع ضائع کئے، پاکستان کی طرف سے محمد وحید نے دو گول سکور کئے، جرمنی کی طرف سے ایڈیمٹ، کیوہلی اور رینولڈ نے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ سلووینیا کی جانب سے مالیویجووچ، سیپک، پریسکار، این گرا اور کینڈیئر نے گول کئے۔
وقت اشاعت : 17/10/2019 - 09:45:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :