بلوچستان نے سنٹرل پنجاب کو 27 رنز سے شکست دے دی
اویس ضیاء اور بسم اللہ خان کی نصف سنچریاں، عماد بٹ اور یاسر شاہ کی عمدہ باوٴلنگ نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا
جمعرات 17 اکتوبر 2019 11:05
اس سے قبل سنٹرل پنجاب کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بلوچستان کے اوپنر امام الحق 11 کے مجموعی اسکور پر آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ دوسری وکٹ کے لییاویس ضیاء اور بسم اللہ خان کے درمیان 61 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ دونوں کھلاڑیوں کی نصف سنچریوں کی بدولت بلوچستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ اویس ضیاء نے4چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے56 جبکہ بسم اللہ خان نے 23 گیندوں پر 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
(جاری ہے)
جواب میں احمد شہزاد اور بابراعظم پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے سنٹرل پنجاب کو 59 رنز کاآغازفراہم کیامگر کامران اکمل، عمر اکمل اور رضوان حسین پر مشتمل مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوگیا۔ سنٹرل پنجاب کی اگلی 7 وکٹیں محض 76 رنز پر گریں۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137رنز ہی بناسکی۔احمد شہزاد 52 رنز بنا کر ٹاپ اسکوررہے۔ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ بلوچستان کی جانب سے عماد بٹ نے 23 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ یاسر شاہ اور عمر گل نے بھی 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ایونٹ میں جمعرات کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں بلوچستان اور سدرن پنجاب جبکہ دوسرے میچ میں ناردرن اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 17/10/2019 - 11:05:38
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید 2کھیلے جائیں گے
-
پاکستان اورویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 21 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ لا امریکی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد