ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 اکتوبر سے شروع ہوگی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:07

ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 اکتوبر سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 اکتوبر سے کویت میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 سے 30 اکتوبر تک کویت میں کھیلی جائے گی جس میں 16 ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں میزبان کویت ، پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، فلپائن، ملائیشیا، قطر، متحدہ عرب امارات، ایران، افغانستان، بحرین، سعودی عرب، چین، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور مکاؤ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں مختلف تین کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں سنگلز، ڈبلز اور ٹیم ایونٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ7 رکنی قومی ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی جن میں محمد صالح، احمر عباس سڈھرا، علی سوریا، امجد محمود، عبداللہ، دنیال شاہ اور ساجد شاہ شامل ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ خواجہ احمد بطور منیجر ہونگے۔ قومی ٹیم 19 اکتوبر کو کویت رووانہ ہوگی۔
وقت اشاعت : 17/10/2019 - 13:07:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :