مچل مارش کی پاکستان کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:14

مچل مارش کی پاکستان کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر مچل مارش اپنے دائیں ہاتھ میں فریکچر کے باعث پاکستان کے خلاف افتتاحی ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔ آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ مارش کی جگہ اب مارکس سٹونیس آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ مارش کا ہاتھ دیوار کے ساتھ ٹکرانے سے زخمی ہوا تھا جس سے ان کی میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ آسٹریلین کوچ جسٹن لینگر نے مارش کی اس حرکت کو احمقانہ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب مارش کاکہنا ہے کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں کبھی آپ کو مارا جاتا ہے اور کبھی آپ باہر ہوجاتے ہیں۔ یہ میرے لئے ایک اچھا سبق ہے ۔
وقت اشاعت : 17/10/2019 - 13:14:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :