چین میں ساتویں ملٹری ورلڈ گیمز شروع

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:06

چین میں ساتویں ملٹری ورلڈ گیمز شروع
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) چین کے شہر ووہان میں ساتویں ملٹری ورلڈ گیمز کا آغاز ہو گیا۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق 15 روز تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں 100 ممالک کی10ہزار سے زیادہ فوجی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں میں فٹ بال، تیراکی، سائیکلنگ، شوٹنگ سمیت 23 مقابلے ہوں گے جبکہ ان مقابلوں میں پہلی بار خواتین کے باکسنگ مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔ مقابلوں کے آغاز کے ساتھ ہی ووہان شہر کی عمارتوںاور پلوںکو رنگ برنگی روشینوں سے سجا دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 17/10/2019 - 17:06:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :