بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
بائیں ہاتھ کے فاسٹ باوٴلر عاکف جاوید کے 3 شکار، اوپنر امام الحق کی نصف سنچری
جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:55
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2019ء) ایونٹ کے پانچویں روز
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو
7وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کے باوٴلرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا،
اوپنرامام الحق نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔ بلوچستان کی ٹیم نے 145رنز کا
ہدف 3 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔
اس سے قبل بلوچستان کے کپتان حارث سہیل نے
ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سدرن پنجاب کیدونوں اوپنر ز2کے
مجموعی اسکور پر آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔مڈل آرڈر بیٹسمین نے محتاط
انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ وہ34 گیندوں پر 35 رنز بنا کر ٹاپ اسکور
ررہے تاہم وہاب ریاض نے اختتامی اوورز میں 17 گیندوں پر 3 چوکوں اور 1 چھکے
کی مدد سے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 144 تک
پہنچانے میں مدد دی۔
سدرن پنجاب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان
پر 144 رنز بنائے۔فاسٹ باوٴلر عاکف جاوید نے 16 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو
پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد اصغر نے2 جبکہ یاسر شاہ اور عماد بٹ نے 1،1 وکٹ
حاصل کی۔
(جاری ہے)
ایونٹ میں جمعہ کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب جبکہ دوسرے میچ میں ناردرن اورخیبرپختونخوا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 17/10/2019 - 17:55:54
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا