ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کرول گھاٹی کرکٹ سٹیڈیم اور منٹو پارک کا معائنہ کیا

پچ، گرائونڈ، پویلین اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا اور سٹیڈیم میں پودا بھی لگایا،نمائشی کرکٹ میچ کا شارٹ کھیل کر افتتاح کیا پنجاب حکومت کی پالیسی سے گرائونڈز، سٹیڈیم اور جمنیزیم آباد ہورہے ہیں،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا شائقین کرکٹ سے خطاب

جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:50

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کرول گھاٹی کرکٹ سٹیڈیم اور منٹو پارک کا معائنہ کیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے لاہور کے نواحی علاقے کرول گھاٹی میں کرکٹ سٹیڈیم اور منٹو پارک کا معائنہ کیا اور پچ، گرائونڈ، پویلین و دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا، انہوں نے کرکٹ سٹیڈیم میں پودا بھی لگایا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کرول گھاٹی کرکٹ سٹیڈیم میں نمائشی کرکٹ میچ کا افتتاح شارٹ کھیل کر کیا، نمائشی میچ کرول سٹارز کرکٹ کلب اور ایم پی جم خانہ کلب کے درمیان کھیلا گیا، سٹیڈیم آمد پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، شائقین کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کو خوبصورت کھیل پر داد دی، اس موقع پر ان کے ساتھ ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ اور دیگر حکام بھی ساتھ تھے، شائقین کرکٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سپورٹس کا وسیع انفراسٹرکچر بنارہی ہے، نوجوانوں کو ان کے گھر کے قریب سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کررہی ہے، نوجوان ان سہولتوں سے استفادہ کریں اور اپنے کھیل کو بہتر بناکر آگے بڑھ کر صوبائی و قومی ٹیموں میں جگہ بنائیں اور ملک کا نام روشن کریں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پالیسی سے گرائونڈز، سٹیڈیم اور جمنیزیم آباد ہورہے ہیں، حکومت کا کام سہولتیں فراہم کرنا ہوتا ہے ، حکومت نے اپنا کام کردیا ہے اب نوجوان ان گرائونڈز، سٹیڈیمز اور جمنیزیمز کو آباد کریں ، ہر کھیل کے کھلاڑی کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بھرپور مواقع فراہم کررہے ہیں، باصلاحیت کھلاڑیوں کو مزید تربیت دینے کے لئے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ میں ماہر کوچز سے تربیت دلائی جاتی ہے، پنجاب حکومت سپورٹس کے فروغ کو اولیت دے رہی ہے، صوبہ بھر میں سینکڑوں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کی تکمیل سے سپورٹس کلچر بحال ہونے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے منٹو پارک میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام بنائی جانے والی پچ کا بھی معائنہ کیا اور افسران کو ہدایت کی پچ اعلیٰ معیار کی بنائی جائیں اور ان کو جلدازجلد مکمل کیا جائے۔
وقت اشاعت : 17/10/2019 - 20:50:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :