خواتین فٹبال پلیئرز انتہائی با صلاحیت ہیں شوکت محمود

مارٹا وومین فٹبال کے بانی و صدر رئیس خان کی این بی پی ہیڈ کوالٹی سروسز اور سید ابن حسن سے ملاقات

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:13

خواتین فٹبال پلیئرز انتہائی با صلاحیت ہیں شوکت محمود
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) مارٹا وومین فٹبال کلب کے بانی و صدر رئیس خان نے نیشنل بینک ہیڈ آف کوالٹی سروسز گروپ شوکت محمود اور ترجمان سید ابن حسن سے ملاقات کی اور ملک میں فٹبال اور اسپورٹس کی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر رئیس خان نے بتایا کہ ایم ڈبلیو ایف سی خواتین کھلاڑیوں کے فٹبال سے لگائو اسکول ۔

کالج اور یونیورسٹی کی طالبات کی غیر فعالی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں 2011 میں بنایا گیا تھا جس کے تحت فٹبال ٹورنامنٹس ۔ اسپورٹس ایورنس پروگرام ۔ سیمینارز ۔

(جاری ہے)

و دیگر ایکٹی ویٹی ک انعقاد تسلسل کے ساتھ کیا جاتا ہے جس سے نئے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کی دریافت اور ان کی گرومنگ میں مدد ملتی ہے اس موقع پر شوکت محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین فٹبال پلیئرز انتہائی با صلاحیت ہیں اگر انہیں کوالیفائیڈ کوچز کے ذریعے تربیت فراہم کی جائے تو یہ فٹبال کی فیلڈ میں آگے جاسکتی ہیںNBPکے ترجمان سید ابن حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک اسپورٹس کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کررہا ہے رئیس خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین فٹبال کھلاڑیوں کو تربیت اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اور جلد ہی ایک میگا خواتین فٹبال ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 17/10/2019 - 21:13:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :