محمد آصف نے محمد سجاد کو ہراکر تیسری رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ جیت لی

میچ میں دونوں پلیئرز اپنا سو فیصد نہ دے سکے اور بہت مسنگ کیں، فائنل ایسا نہیں ہونا چاہیے،محمد آصف نویں فریم میں ایک مسنگ ان کو بھاری پڑ گئی جس کے بعد انہیں میچ میں واپس آنے کا موقع نہ مل سکا، محمد سجاد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:13

محمد آصف نے محمد سجاد کو ہراکر تیسری رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ جیت لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) محمد آصف نے محمد سجاد کو ہراکر تیسری رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ جیت لی۔تفصیلات کے مطابق کراچی جیم خانہ میں تیسری رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ کا فائنل ملک کے دو تجربہ کار کیوئسٹس محمد آصف اور محمد سجاد کے درمیان کھیلا گیا۔ بیسٹ آف تھرٹین فریم کے فائنل میں محمد آصف نے ابتدائی دو فریمز جیت کر برتری حاصل کرلی، ان دونوں فریمز میں ایک موقع پر سجاد کو برتری حاصل تھی تاہم کلرز پر مسنگ کے بعد آصف نے آخری لمحات میں کلیئرنس کرتے ہوئے بازی پلٹی۔

اس کے بعد سجاد نے کچھ کنٹرول رکھا، مگر پھر آصف مسنگ کرنے لگے۔ اگلے پانچ فریمز میں سجاد نے چار فریم جیت کر ساتویں فریم کے اختتام پر چار۔تین کی برتری حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

پہلے سیشن کے آخری فریم میں محمد آصف نے بہتر کیو کنٹرول کا مظاہرہ کیا اور مقابلہ چار،چار کردیا۔نویں فریم میں ایک موقع پر محمد سجاد کو 40 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی لیکن ان کی ایک مسنگ کا آصف نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور برتری اپنے نام کرلی۔

اس کے بعد آصف نے مزید دو فریمز زیادہ مزاحمت کے بغیر جیت کر سات۔چار سے فتح اپنے نام کی۔محمد آصف کی محمد سجاد کیخلاف فتح کا اسکور 61۔53، 64۔62، 36۔78، 13۔79، 83۔27، 38ا۔61، 69۔49، 69۔64، 55۔13 اور 68۔14 رہا۔جیت کے بعد گفتگو میں محمد آصف نے کہا کہ میچ میں دونوں پلیئرز اپنا سو فیصد نہ دے سکے اور بہت مسنگ کیں، فائنل ایسا نہیں ہونا چاہئے، چمپئن شپ جیتنے والے کیوئسٹ نے مزید کیا کہ ان کو بال فیور زیادہ ملا جسکی وجہ سے وہ سرخرو ہوئے۔دوسری جانب محمد سجاد کا کہنا تھا کہ نویں فریم میں ایک مسنگ ان کو بھاری پڑ گئی جس کے بعد انہیں میچ میں واپس آنے کا موقع نہ مل سکا۔چمپئن شپ کے فاتح محمد آصف کو ایک لاکھ، جبکہ رنر اپ محمد سجاد کو چالیس ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔
وقت اشاعت : 17/10/2019 - 21:13:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :