قومی ٹی 20 کپ میں (کل) دو میچ کھیلے جائینگے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:13

قومی ٹی 20 کپ میں (کل) دو میچ کھیلے جائینگے
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کپ میں (کل) جمعہ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں (آج )جمعہ کو پہلا میچ سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، سینٹرل پنجاب ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے ، سدرن پنجاب کی ٹیم شان مسعود کی قیادت میں میدان میں اتریگی۔

اسی روز دوسرے میچ میں خیبر پختونخوا اور نادرن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ خیبر پختونخوا کی ٹیم محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ نادرن ٹیم کی قیادت عماد وسیم کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 23 اکتوبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/10/2019 - 21:13:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :