بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد ملک میں کرکٹ کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کراچی پہنچ گیا کل جمعہ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کرے گا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد ملک میں کرکٹ کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کراچی پہنچ گیا۔ مہمان وفد کل جمعہ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کرے گا۔ملک بھر میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں میں تیزی ا آگئی ہے، سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جس کے بعد دنیا کو امن کا پیغام دیا گیا، اس کی گواہی آئی سی سی کے نائب صدر نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سکیورٹی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آکر کھیلیں۔

سری لنکا کے بعد اب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد ملک میں سکیورٹی کی صورتحال جانچنے کے لیے کراچی پہنچ گیا ہے، سیکورٹی وفد جمعہ کو نیشنل سٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لے گا جبکہ 19 اکتوبر کو لاہور میں بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفد میچ وینیو قذافی سٹیڈیم کا دورہ بھی کرے گا ? 20 اکتوبر کو بنگلہ دیش کا سیکورٹی وفد اسلام آباد اور راولپنڈی بھی جائے گا، بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے میچز راولپنڈی میں کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش سیکورٹی وفد کا دورہ سینئر ٹیم ، ویمن ٹیم اور انڈر 16 ٹیم کیدورے کے سلسلے میں ہے جنوری میںبنگلہ دیش کی سینئر ٹیم کا دورہ پاکستان بھی شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 17/10/2019 - 22:55:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :