جاپان میں جاری نویں رگبی ورلڈ کپ 2019ئ میں کوارٹر فائنلز کا مرحلہ کلسے شروع ہوگا

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ، دوسرا 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ،دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائیگا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:54

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) جاپان میں جاری نویں رگبی ورلڈ کپ 2019ئ میں کوارٹر فائنلز کا مرحلہ کل 19 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق رگبی ورلڈ کپ میں، دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا ، آئرلینڈ، ویلز، فرانس، میزبان جاپان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کا ناک آئوٹ مرحلہ 19 اکتوبر سے شروع ہوگا اور 19 اکتوبر کو دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے اس سلسلے کا پہلا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ اور ا?ئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ کے بقیہ دو کوارٹر فائنلز 20 اکتوبر کو کھیلے جائینگے اور تیسرا کوارٹر فائنل میچ 20 اکتوبر کو ویلز اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ میگا ایونٹ کا چوتھا اور ا?خری کوارٹر فائنل میچ میزبان جاپان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا اور میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/10/2019 - 22:54:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :