اظہر علی نے برطانوی شاہی جوڑے کے ساتھ میچ کو یادگار قرار دیدیا

جن بچوں نے برطانوی شاہی جوڑے کے ساتھ میچ کھیلا ، یہ ان کی زندگی کے یادگار لمحات تھے،میچ کھیل کر بہت اچھا لگا ، ٹیسٹ کرکٹر مہمان شاہی جوڑی کی لاہور آمد کے موقع پرپاکستان کی نمائندگی کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور یہ ہمارے زندگی کے یادگار لمحات ہیں، خاتون کرکٹر ثناء میر

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے برطانوی شاہی جوڑے کے ساتھ میچ کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ میچ کھیل کر بہت اچھا لگا یہ ہمار ے لئے اور بچوں کے لئے بڑا شاندار موقع تھا۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے بات چیت میں ٹیسٹ کرکٹ اظہر علی کا کہنا تھا کہ شاہی جوڑے نے ہماری کرکٹ ہسٹری معلوم کی،جب ہم نے بتایا کہ ہوش سنبھالنے کے بعد کرکٹ ہی ہمارے لئے سب کچھ ہے تو بڑے حیران ہوئے اور انہوں نے ہمارے کھیل کے ساتھ جذبے کو خوب سراہا۔

(جاری ہے)

اظہر علی نے کہا کہ جن بچوں نے برطانوی شاہی جوڑے کے ساتھ میچ کھیلا ، یہ ان کی زندگی کے یادگار لمحات تھے،یقینی طور پر اس میچ کے بعد ان بچوں کے اعتماد میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا جس کا فائدہ انہیں مستقبل میں ہوگا۔قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سینئر پلیئر ثنا میر نے کہا کہ بڑا شاندار ایونٹ تھا،کراچی اور شیخوپورہ سے آئے ہوئے بچوں کے لئے اس سے اچھی بات کیا ہو سکتی ہے کہ انہوں نے برطانوی شاہی خاندان کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے۔ثنائ میر کا کہنا تھا کہ مہمان شاہی جوڑی کی لاہور آمد کے موقع پرپاکستان کی نمائندگی کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور یہ ہمارے زندگی کے یادگار لمحات ہیں۔
وقت اشاعت : 17/10/2019 - 23:06:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :