احمد شہزاد اور عمر اکمل کے انتخاب پر پی سی بی کی وضاحت
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹر مشاہد اللہ کے بیان پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ پی سی بی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کیاجلاس کے بارے میں بھی اپنی پوزیشن واضح کررہا ہے
جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:15
پاکستان کرکٹ بورڈ سینٹر مشاہد اللہ کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حقائق بیان کرنا چاہتا ہے۔
پی سی بی واضح کرنا چاہتا ہے کہ مصباح الحق کی سربراہی میں قائم کردہ سلیکشن کمیٹی مکمل طور پر بااختیار ہے جو ملک کے بہترین کھلاڑیوں کو پاکستان کی نمائندگی کا موقع دے رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کے انتخاب میں ان کی فارم، فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد مصباح الحق نے اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں پی سی بی اپنے سلیکٹرز کی خودمختاری پر یقین رکھتا ہے اور انہیں بلاخوف و خطر کام جاری رکھنے کے لییان کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔
(جاری ہے)
پی سی بی یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہے کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019 میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ دی گئی۔ سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل ہی آخری ٹی ٹونٹی ایونٹ تھا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019 میں احمد شہزاد نے 8 میچوں میں 51.83 کی اوسط سے 311 رنز بنائیں۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 126.93 رہا۔ احمد شہزاد نے ایونٹ میں 30 چوکے اور 8 چھکے جڑے۔ دوسری جانب عمر اکمل نے ایونٹ میں 12 میچز کھیلے اور 34.62 کی اوسط سے 277 رنز اسکور کیے۔ 18 چوکے اور 16 چھکے جڑنے والے عمر اکمل نے ایونٹ میں 137.12 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز اسکور کیے۔دونوں کھلاڑیوں نے ایونٹ میں کوئٹہ گلاڈئیٹرز کی نمائندگی کی۔ایونٹ کا فائنل میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوا جسیدنیا بھر میں موجود لاکھوں شائقین کرکٹ نے دیکھااورکوئٹہ گلاڈئیٹرز کی ٹیم ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019 کی چیمپئن ٹھہری۔
8 اکتوبر 2019 کو چیئرمین پی سی بی کے نام لکھے گئے خط میں درج تھا کہ سینئر نمائندیتمام متعلقہ افراد کے ہمراہ مذکورہ بالا اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں۔
پی سی بی کے چیئر مین اور چیف ایگزیکٹوآئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے سفر پر جارہے تھے۔جس پر ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید اور سینئر لیگل قونصل بیرسٹر سلمان نصیر کو اجلاس میں شرکت کے لیے نامزد کیا گیا۔ دونوں عہدیداران اجلاس میں شامل تمام نکات پر مکمل علم رکھتے تھے۔
پی سی بی نے 14 اکتوبر 2019 کو لکھے گئے خط کے ذریعے یہ واضح کردیا تھا۔
وقت اشاعت : 17/10/2019 - 20:15:31
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ، بابر اعظم
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
-
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان