بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ (آج)شروع ہوگا، بھارت کو مہمان ٹیم کے خلاف 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

جمعہ 18 اکتوبر 2019 09:30

رانچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) ہفتہ سے رانچی میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو پروٹیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 203 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 137 رنز سے شکست دیکر 2-0 کی ناقابل شکست فیصلہ کن برتری قائم کر رکھی ہے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ مہمان ٹیم کے خلاف مسلسل دو کامیابیوں کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور سیریز اپنے نام ہونے کے باوجود تیسرے اور آخری میچ کا آسان نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے میچ میں بھی پروٹیز کو شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کرینگے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی قیادت کے فرائض فاف ڈوپلیسی انجام دیں گے۔

اس سے قبل بھارت اور پروٹیز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 19 سے 23 اکتوبر تک رانچی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد جنوبی افریقن ٹیم واپس وطن لوٹ جائے گی اور آئندہ سال مارچ میں بھارت کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 09:30:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :