ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق پر سفارشیوں کو بھرتی کرنے کے الزام پر پی سی بی نے وضاحت پیش کردی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:43

ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق پر سفارشیوں کو بھرتی کرنے کے الزام پر پی سی بی نے وضاحت پیش کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق پر سفارشیوں کو بھرتی کرنے کے الزام پر پی سی بی نے وضاحت پیش کردی۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں سینیٹر مشاہد اللہ کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیاکہ سلیکشن کمیٹی مکمل طور پر بااختیار اور ملک کے بہترین کرکٹرز کو مواقع دے رہی ہے، مصباح فارم، فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں،احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پی ایس ایل 2019 میں کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ دی گئی
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 12:43:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :