سری لنکا کے خلاف ٹور میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، کرس لین

جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:50

سری لنکا کے خلاف ٹور میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، کرس لین
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان کے خلاف سیریز سے نظر انداز ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑی کرس لین پرائم منسٹر الیون کی جانب سے سری لنکا کے خلاف میچ میں اچھی کارکردگی سے سلیکٹر کو غلط ثابت کرنے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کیا جس میں کئی کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ کرس لین 24 اکتوبر کو سری لنکا سے میچ کیلئے پرایم منسٹرالیون کا حصہ اور بہتر کارکردگی پیش کرنے کیلئے پر اعتماد ہیں۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 12:50:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :