7 رکنی قومی ٹیم ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل کو یت روانہ ہوگی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:56

7 رکنی قومی ٹیم ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل کو یت روانہ ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز ارحمن نے کہا ہے کہ7 رکنی قومی ٹیم ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل ہفتہ کو کویت روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 سے 30 اکتوبر تک کویت میں کھیلی جائے گی جس میں 16 ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں میزبان کویت ، پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، فلپائن، ملائیشیا ، قطر، متحدہ عرب امارات، ایران، افغانستان، بحرین، سعودی عرب، چین، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور مکائو شامل ہیں،چیمپئن شپ میں مختلف تین کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 12:56:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :