چوتھا پاکستان ہاکیز گلوری سکول ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 14 نومبر سے شروع ہوگا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:56

چوتھا پاکستان ہاکیز گلوری سکول ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 14 نومبر سے شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے زیرِ اہتمام اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے چوتھا پاکستان ہاکیز گلوری سکول ٹورنامنٹ 14 سے 28 نومبر تک اولمپیئن حنیف خان اور ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی کمپلیکس گلشن اقبال کراچی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے سیکرٹری جنرل رائو جاوید اقبال نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور شور پر ہیں ۔

آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین گلفراز احمد خان، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد یونس صدیقی، آرگنائزنگ سیکریٹری سید امتیاز الحسن میڈیا کوآرڈینیٹر عظمت اللہ خان ہوں گے جبکہ پی ایچ جی پروجیکٹ ڈائریکٹر رانا مشتاق احمد ہوں گے دیگر انتظامی عہدیداران کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 12:56:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :