چین میں کرکٹ کا فروغ ،قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کل چین کیخلاف میدان میں اتریگی

پاکستان اور افغانستان کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ 20اکتوبر کھیلا جائیگا ،23اکتوبر کو پاک افغان مشترکہ ٹیم چین کیخلاف کھیلے گی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 14:22

چین میں کرکٹ کا فروغ ،قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کل چین کیخلاف میدان میں اتریگی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) چین میں کرکٹ کے فروغ کیلئے قومی انڈر 19اور چین کی انڈر 19کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کل ہفتہ کو کھیلا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ ٹیم چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ چکی ہے ۔شیڈول کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم (آج)19 اکتوبر ہفتہ کو چین کے خلاف میچ کھیلے گی،پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان میچ 20 اکتوبر اتوارکو ہوگا۔

23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کے انڈر 19 کھلاڑیوں پر مشتمل مشترکہ ٹیم چین کے خلاف میچ کھیلیں گے،قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 24 اکتوبر کو وطن واپس لوٹے گی۔پاکستانی ٹیم کے کوچ محتشم رشید نے کہاکہ پاکستان ٹیم کے دورے سے چین میں کرکٹ کو فروغ اور کھلاڑیوں کو بہترین تجربہ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوجوان کرکٹرز کو چین کے کلچر کو دیکھنے کا بھی موقع ملے گا ۔

یاد رہے کہ محمد حارث خان 12 رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان اور صائم ایوب نائب کپتان مقرر کئے گئے ،ٹیم میں عامر علی، عباس آفریدی، فہد منیر، حسیب اللہ اور جہانزیب سلطان شامل ہیں جبکہ محمد عرفان خان، محمد وسیم جونیئر، سمیر ثاقب، شیراز خان اور زمان خان اسکواڈ کا حصہ ہیں ،محتشم رشید کوچ، ریحان خالد فزیو تھراپسٹ اور فضل وہاب ٹرینر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 14:22:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :