زلمی فاونڈیشن اور قائداعظم یونیورسٹی کے اشتراک سے کرکٹ میچ کل اسلام آباد میں کھیلا جائیگا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 14:22

زلمی فاونڈیشن اور قائداعظم یونیورسٹی کے اشتراک سے کرکٹ میچ کل اسلام آباد میں کھیلا جائیگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) زلمی فاونڈیشن اور قائداعظم یونیورسٹی کے اشتراک سے کرکٹ میچ کل اٹھارہ اکتوبر کو اسلام آباد میں کھیلا جائیگا،پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم نوجوانوں کو کرکٹ کے گر اور پی ایس ایل فائیو کے حوالے سے اہم اعلان بھی کریں گے،صوبائی وزیر تعلیم ضیا بنگش بھی موجود ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور قائد اعظم یونیورسٹی کے اشتراک سے امن فیسٹیول کے دوران نمائشی کرکٹ میچ (آج) ہفتہ اٹھارہ اکتوبر کو دن تین بجے کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی الیون اور قائداعظم یونیورسٹی الیون کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ کے موقع پر طلبا اور نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم بھی موجود ہوں گے اورنوجوان کرکٹرز کو کوچنگ بھی فراہم کریں گے۔صوبائی وزیر تعلیم ضیا بنگش بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی زلمی فائونڈیشن اور اب زلمی فورس کے پلیٹ فارم سے پاکستان بھر میں نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا پلیٹ فارم مہیا کرے گی اور زلمی فورس پورے پاکستان کے نوجوانوں کا پلیٹ فارم ہے۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 14:22:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :