مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میں کل چار کھیلے جائینگے

برمودا اور پاپوانیوگنی ، جرسی اور نائیجریا، کینیا اور سکاٹ لینڈ ، چوتھے میچ میں نمیبیا اور ہالینڈ کی ٹیموں میں مقابلہ ہوگا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 14:22

مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میں کل چار کھیلے جائینگے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میں کل ہفتہ کو چار کھیلے جائینگے،برمودا اور پاپوانیوگنی ، جرسی اور نائیجریا، کینیا اور سکاٹ لینڈ ، چوتھے میچ میں نمیبیا اور ہالینڈ کی ٹیموں میں مقابلہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میں( آج )ہفتہ کو پہلا میچ برمودا اور پاپوا نیوگنی کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرامیچ جرسی اور نائیجیریا ، تیسرا میچ کینیا اور سکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے میچ میں نمیبیا اور ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ۔

یاد رہے کہ دو نومبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 14 ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جن کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، سکاٹ لینڈ، ہالینڈ، پاپوا نیو گنی، نمیبیا، سنگاپور اور برمودا کو گروپ اے جبکہ یو اے ای، آئرلینڈ، اومان، ہانگ کانگ، کینیڈا، جرسی اور نائیجیریا کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ دونوں گروپس سے ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ براہ راست ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیں گی۔ سیمی فائنلز یکم نومبر جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 14:22:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :