کرکٹررمیز راجہ جونیئرکی والدہ انتقال کر گئیں
قومی کرکٹر کی مداحوں سے اپنی والدہ کیلئے دعائے مغفرت کی اپیل
ذیشان مہتاب جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:38
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ جونیئر کی والدہ انتقال کر گئی ہیں اور انہوں نے مداحوں سے ان کی مغفرت کیلئے دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ جونیئر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میری والدہ انتقال کر گئی ہیں۔ ان للہ و ان علیہ راجعون، دعاﺅں کی ضرورت ہے، برائے مہربانی سورة فاتحہ پڑھیں، اللہ سبحان و تعالیٰ میری والدہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے، آمین۔۔۔
“یاد رہے کہ32سالہ رمیز راجہ جونیئر نے2011ءمیں زمبابوے کے خلاف 2ٹی ٹوٹنی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 12کی اوسط سے24رنز بنائے تھے، وہ2006ءسے اب تک 85فرسٹ کلاس میچز میں27.18کی اوسط سے4160 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 5سنچریاں اور21نصف سنچریاں شامل ہیں ، لسٹ اے کرکٹ میں انہوںنے اب تک77میچز میں33.53کی اوسط سے2448رنز بنائے ہیں جن میں4سنچریاں اور15نصف سنچریاں شامل تھیں،وہ64ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 21.43کی اوسط سے1243رنز بھی سکور کرچکے ہیں جن میں 5نصف سنچریاں بھی شامل تھیں ،انہوں نے یہ رنز120.56کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 16:38:40
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت لیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کمبیٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والا کھلا ڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات مشیر کھیل سے صوبے میں پختونخوا کرکٹ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے