وقا ریونس کی زیرنگرانی باوٴلرز کے کیمپ کا انعقاد لاہور میں ہوگا

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے پیش نظر قومی کرکٹ ٹیم کے باوٴلنگ کوچ وقار یونس قذافی اسٹیڈیم میں دو روزہ کیمپ کا انعقاد کریں گے۔ دو روزہ کیمپ 19 اکتوبر سے شروع ہوگا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:31

وقا ریونس کی زیرنگرانی باوٴلرز کے کیمپ کا انعقاد لاہور میں ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2019ء) آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے پیش نظر قومی کرکٹ ٹیم کے باوٴلنگ کوچ وقار یونس قذافی اسٹیڈیم میں دو روزہ کیمپ کا انعقاد کریں گے۔ دو روزہ کیمپ 19 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 13 کھلاڑیوں کوکیمپ میں طلب کیا ہے جبکہ فاسٹ باوٴلرز شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس بھی 2 روزہ کیمپ میں شرکت کریں گے۔


کیمپ کا مقصد آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے انتخاب سے قبل باوٴلرز کی کارکردگی کا بغور جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ باوٴلرز کی صلاحیتوں میں نکھار لانا ہے۔
ڈومیسٹک کرکٹ سے دور فاسٹ باوٴلر زشاہین آفریدی اور محمدعباس بھی کیمپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

قائداعظم ٹرافی کے تیسرے راوٴنڈ کے بعد فاسٹ باوٴلر محمد عباس نے ڈومیسٹک کرکٹ سے وقفہ لیا تھاجبکہ اگست میں ڈینگی وائرس کا شکار ہونے والے شاہین آفریدی بھی کیمپ میں شرکت کریں گے۔


وقار یونس ، باوٴلنگ کوچ قومی کرکٹ ٹیم:
قومی کرکٹ ٹیم کے باوٴلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں 2 روزہ وقفے کے باعث ٹیم منیجمنٹ نے اس عرصے میں 15 باوٴلرز پر مشتمل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے البتہ اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ٹیم کے انتخاب کے لیے محض انہی کھلاڑیوں پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب وہاں کی کنڈیشنز اور کھیل کے فارمیٹ کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔


اس موقع پر چیف سلیکٹر مصباح الحق اور قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا اعلان 21 اکتوبر بروز پیر کو دوپہر 2:15 بجے فار اینڈ بلڈنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کریں گے۔
کیمپ میں طلب کردہ باوٴلرز:
بلال آصف (سنٹرل پنجاب)، بلاول بھٹی (سدرن پنجاب)، عمران خان سینئر(خیبرپختونخوا)، کاشف بھٹی(سندھ)، محمد عباس (سدرن پنجاب)، محمد عرفان (سدرن پنجاب) (اسپنر)، موسیٰ خان(ناردرن)، محمد محسن (خیبرپختونخوا)، نسیم شاہ (سنٹرل پنجاب)، راحت علی (سدرن پنجاب)، ثمین گل (خیبرپختونخوا)، شاہین شاہ آفریدی(ناردرن)، تابش خان (سندھ)، یاسر شاہ (بلوچستان) اور زاہد محمود (سدرن پنجاب)۔


وقت اشاعت : 18/10/2019 - 18:31:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :