نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کاچھٹا روز، سدرن پنجاب اور خیبرپختونخوافاتح

محمد محسن کی جارحانہ نصف سنچری نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، مہران ابراہیم کی نصف سنچری اور اسد آفریدی کے 4 شکار نے خیبرپختونخوا کو کامیابی دلادی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:46

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کاچھٹا روز، سدرن پنجاب اور خیبرپختونخوافاتح
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2019ء) ایونٹ کے چھٹے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سدرن پنجاب نے سنٹرل پنجاب کو 21 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں سنٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 22 رنز پر ابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے بعد سدرن پنجاب کے مڈل آرڈر بلے باز محمد محسن اور زین عباس کے درمیان 120 رنز کی شراکت نے جیت کی بنیاد رکھ دی۔

محمد محسن نے 39 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ زین عباس نے 45 رنز اسکور کیے۔ سدرن پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔جواب میں سنٹرل پنجاب کا ٹاپ آرڈر سدرن پنجاب کے فاسٹ باوٴلرزضیاء الحق اور محمد عمران کی عمدہ باوٴلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا ا ور محض 68 رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی۔

(جاری ہے)

مڈل آرڈر بیٹسمین محمد سعد نے مزاحمت کی کوشش کی مگر وہ بھی 46 اسکور پر ہمت ہارگئے۔ سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سدرن پنجاب کی جانب سے ضیاء الحق نے23 اور محمد عمران نے 28 رنز کے عوض 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں خیبرپختوانخوا نے ناردرن کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد3رنز سے شکست دے دی۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ناردرن نے مہران ابراہیم ، نبی گل اور کامران غلام کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ20 اوورز میں 172 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بلے باز مہرا ن ابراہیم نے 30 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ اوپنرز نبی گل نے 45 اور کامران غلام نے 44 رنز اسکور کیے۔ ناردرن کی جانب سے نعمان علی اور اسامہ میر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

جواب میں ناردرن کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز ہی بناسکی۔ فیضان ریاض 51 رنز بنا کر ٹاپ اسکور ررہے تاہم نویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے رضا حسن نے 9 گیندوں پر برق رفتار 18 رنز بنا کر میچ میں سنسنی پھیلا دی مگر وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں ناکام رہے۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے اسپنر اسد آفریدی نے 18 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ثمین گل اور آصف آفریدی نے بھی 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 18:46:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :