پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن نے آئی ٹی ایف پاکستان جونئیر عالمی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں بوائز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 20:48

پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن نے آئی ٹی ایف پاکستان جونئیر عالمی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں بوائز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن نے آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر عالمی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں بوائز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ گذشتہ روز دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے بوائز سنگلز کے فائنل میں پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن نے شعیب خان کو 3-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

گرلز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں ترکی کی ایسیگل مرٹ نے کوریا کی چوئی جی ویو کو 2-0 سے ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ بوائزڈبلز کے فائنل میں کوریا کے کنگ گنوک اور کم منجون نے پاکستان کے محمد نعمان آفتاب اور ثاقب حیات کو 2-0 سے ہرادیا۔ گرلز ڈبلز کے فائنل میں کوریا کی جی ویو چے اور سو ہاجنگ نے آئرلینڈ کی میھٹا خانلو اور میشکٹولزہرہ صافی کو 2-0 سے شکست دی۔ سینیٹر دلاور عباس نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 20:48:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :