سرفرازاحمد کو قیادت سے ہٹانا مشکل فیصلہ تھا،احسان مانی کا اظہر علی اور بابر اعظم کیلئے نیک تمنائوں کاااظہار

سرفراز احمد ایک بہادر کھلاڑی ہیں ، امید ہے وہ جلد قومی کرکٹ ٹیم کے رنگوں میں رنگے دیکھائی دیں گے، چیئرمین پی سی بی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:25

سرفرازاحمد کو قیادت سے ہٹانا مشکل فیصلہ تھا،احسان مانی کا اظہر علی اور بابر اعظم کیلئے نیک تمنائوں کاااظہار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے اظہر علی اور بابر اعظم کیلئے نیک تمنائوں کاااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانا مشکل فیصلہ تھا، سرفراز احمد ایک بہادر کھلاڑی ہیں ، امید ہے وہ جلد قومی کرکٹ ٹیم کے رنگوں میں رنگے دیکھائی دیں گے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ وہ اظہر علی اور بابراعظم کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ میں سب سے اہم ذمہ داری ہے جو دونوں کھلاڑیوں کو مسلسل نمایاں کارکردگی دکھانے اور انتھک محنت کے نتیجہ میں ملا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانا مشکل فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے بطور کھلاڑی اور کپتان عمدہ کارکردگی دکھائی تاہم ان کی ناقص کارکردگی اور اعتماد میں کمی کے باعث یہ فیصلہ کرنا ٹیم کی بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔احسان مانی نے کہا کہ سرفراز احمد ایک بہادر کھلاڑی ہیں ، امید ہے وہ جلد قومی کرکٹ ٹیم کے رنگوں میں رنگے دیکھائی دیں گے۔دونوں فارمیٹ میں پاکستان کے نائب کپتان کا فیصلہ جلد کردیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 22:25:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :