ڈیوڈ ہسی بگ بیش لیگ کے اگلے سیزن کیلئے میلبورن سٹارز کے کوچ مقرر

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:25

ڈیوڈ ہسی بگ بیش لیگ کے اگلے سیزن کیلئے میلبورن سٹارز کے کوچ مقرر
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ ہسی بگ بیش لیگ کے اگلے سیزن میں میلبورن سٹارز کی کوچنگ کریں گے۔ انہیں نیوزی لینڈ کے سٹیفن فلیمنگ کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر ہسی اور سٹارز کے درمیان دو سال کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت سابق کرکٹر 2020 سیزن کے آخر تک کلب کے ساتھ بطور کوچ ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ ڈیوڈ ہسی نے اپنے بیان میں کہا کہ میلبورن سٹارز کی کوچنگ میرے لئے باعث اعزاز ہے، کوشش ہو گی کہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنا کر اسے ٹائٹل دلوانے میں کردار ادا کروں۔ واضح ہے کہ مینز بگ بیش لیگ کا نواں ایڈیشن 17 دسمبر سے شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 22:25:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :