مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، آئرلینڈ اور ہالینڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:28

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئرلینڈ نے ہانگ کانگ اور ہالینڈ نے کینیا کو ہرا دیا۔ جمعہ کو دبئی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے ہانگ کانگ کو 8 وکٹوں سے ہرایا، ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے، کنچت شاہ 79 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

جواب میں آئرلینڈ نے ہدف 17.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اینڈی بلبرینی نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، پال سٹرلنگ 62 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ایک اور میچ میں ہالینڈ نے کینیا کو 30 رنز سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 166 رنز بنائے، میکس نے 53 رنز بنائے، کینیا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا سکی۔ کولنز اوبوئیا 63 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، پال وان میکیرن نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 23:28:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :