پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے پاکستان میں بیس بال کے بانی سید خاور شاہ مرحوم کے نام کا پودا لگایا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) عمران خان وزیر اعظم پاکستان کی سرسبز پاکستان مہم کے سلسلے میں پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے پودا لگایا۔ شیخ مظہر احمد سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سرسبز پاکستان مہم کے سلسلے میں فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے سابق صدر فیڈریشن اور پاکستان میں بیس بال کے بانی سید خاور شاہ (مرحوم) کے نام کا ایک پودا پنجاب سٹیڈیم لاہور میں لگایا۔

اس موقع پر سید غلام مصطفی ایڈمنسٹریٹر انٹرنیشنل انڈور جمنیزیم ہال نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس بھی موجود تھے ۔ غلام مصطفی شاہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی سرسبز پاکستان مہم کے سلسلے میں سید خاور شاہ مرحوم کے نام سے پنجاب سٹیڈیم میں پودا لگایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مرحوم خاور شاہ جو کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے سابق ڈی جی بھی رہ چکے ہیں ایک عظیم شخصیت تھے ۔

پاکستان میں سپورٹس کے لئے ان کی کاوشوں کو کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ سید فخر شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کی سرسبز پاکستان مہم کے سلسلے میں ہم نے آج خاور شاہ مرحوم کے نام کا پودا لگایا ہے ۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اس مہم aمیں بھرپور طریقے سے حصہ لیتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں موجود بیس بال کے نمائندوں کو کہا جائے کہ وہ بھی اپنے اپنے علاقوں میں پودے لگاکر اس مہم کا حصہ بن کر اسے کامیاب بنائیں ۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 00:03:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :