پی سی بی کا وکے کیپر بلے باز رضوان احمد کو قومی ٹیم کا نائب کپتان بنانے کا فیصلہ

نائب کپتان کا تقرر ہر سیریز سے قبل کیا جائے گا، رضوان دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی ٹیم میں سرفراز احمد کی جگہ لیں گے

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 اکتوبر 2019 21:56

پی سی بی کا وکے کیپر بلے باز رضوان احمد کو قومی ٹیم کا نائب کپتان بنانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2019ء) پی سی بی کا وکے کیپر بلے باز رضوان احمد کو قومی ٹیم کا نائب کپتان بنانے کا فیصلہ، نائب کپتان کا تقرر ہر سیریز سے قبل کیا جائے گا، رضوان دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی ٹیم میں سرفراز احمد کی جگہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اظہر علی کو کپتان بنانے کے بعد اب وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو نائب کپتان بنانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا گیا ہے ۔

سابق کوچ مکی آرتھر کے جانے کے بعد نئی انتظامیہ کچھ نئے چہروں کو ٹیم میں لانا چاہتی ہے اور کچھ آزمودہ کھلاڑیوں کو واپس لانے کا بھی خطرہ مول لیا جائے گا۔مصباح الحق آنے والے دنوں میں دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے بحیثیت چیف سلیکٹر چند سخت فیصلے کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کیلئے اظہرعلی کو کپتان بنانے کا اعلان تو کیا جا چکا، جبکہ محمد رضوان کو نائب کپتان بنانے کا قوی امکان ہے۔

پی سی بی نے سرفراز احمد کو تمام طرز کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے برطرف کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کا تقرر ہر سیریز سے قبل کیا جائے گا۔ کوئی بھی کھلاڑی مستقل طور پر قومی کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان نہیں ہوگا۔ تاہم محمد رضوان ہی نائب کپتان کے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔ محمد رضوان دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیم میں سرفراز احمد کی جگہ شامل کیے جائیں گے۔ محمد رضوان کو قومی کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔
                                       
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 21:56:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :