مچل مارش غصے میں دیوار پر مکا مار کر پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے

درمیانی انگلی فریکچر ہوگئی، مچل مارش کو کم از کم 6 ہفتوں کیلیے آرام کرنا ہوگا، ڈاکٹرز

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:10

مچل مارش غصے میں دیوار پر مکا مار کر پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے
میلبور ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2019ء) مچل مارش غصے میں دیوار پر مکا مار کر پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔ڈومیسٹک شیفیلڈ شیلڈ ٹرافی ٹورنامنٹ میں ویسٹرن آسٹریلیا ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 53 پر آؤٹ ہونے کے بعد واپس آنے والے بیٹسمین نے ڈریسنگ روم کی دیوار پر مکا مار کر بھڑاس نکالنے کی کوشش کی تاہم ان کی درمیانی انگلی فریکچر ہوگئی، مچل مارش کو کم از کم 6 ہفتوں کیلیے آرام کرنا ہوگا، یوں ان کی نومبر میں پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے۔

(جاری ہے)

ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ اس واقعہ پر کوچ جسٹن لینگر کا کیا رد عمل ہے، جواب میں مچل مارش نے کہا کہ انہوں نے مجھے احمق کا خطاب دیا ہے، میرے اور دیگر تمام کرکٹرز کیلئے یہ ایک سبق ہے، کبھی انسان جلد بھی آؤٹ ہوجاتا ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ دیواروں پر مکے مارنے لگ جائیں۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 23:10:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :