مارش شیفلڈ شیلڈ، سٹیو سمتھ اور موسس ہینریکس کی ناقابل شکست سنچریاں

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:51

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) مارش شیفلڈ شیلڈ، سٹیو سمتھ اور موسس ہینریکس کی ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت نیو سائوتھ ویلز نے تسمانیہ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنا لئے، سٹیو سمتھ 102 اور موسس ہینریکس 116 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل تسمانیہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 268 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، مچل سٹارک نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 14:51:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :