ویمنز بگ بیش لیگ، ہوبارٹ ہریکینز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی کامیابی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:51

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) آسٹریلوی ویمنز بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز نے میلبورن سٹارز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے میلبورن رینیگیڈز کو ہرا دیا۔

(جاری ہے)

میلبورن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ہوبارٹ ہریکینز نے میلبورن سٹارز کو 20 رنز سے شکست دی، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، میلبورن کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی۔ دوسرے میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے میلبورن رینیگیڈز کو 6 وکٹوں سے ہرایا، میلبورن رینیگیڈز نے 118 رنز کا ہدف 15.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، صوفی ڈیوائن نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 14:51:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :