روہیت شرما کی چھٹی ٹیسٹ سنچری، دو ہزار رنز مکمل

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 16:01

روہیت شرما کی چھٹی ٹیسٹ سنچری، دو ہزار رنز مکمل
رانچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر روہیت شرما نے چھٹی ٹیسٹ سنچری داغ دی، جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز روہیت شرما نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 117 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 14 چوکے شامل ہیں، اس اننگز کی بدولت انہوں نے ٹیسٹ میں دو ہزار رنز بھی مکمل کر لئے، شرما کی یہ حالیہ سیریز میں تیسری سنچری ہے، وہ اب تک 51 اننگز میں 47 کی اوسط سے 2019 رنز بنا چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 16:01:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :