انگلینڈ اور نیوزی لینڈ رگبی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں داخل

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:39

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ رگبی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں داخل
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر رگبی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ جاپان میں جاری میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 40-16 سے ہرایا اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 17:39:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :