خانیوال ، آل پاکستان فلڈلائٹ پرائم منسٹرکپ ہاکی ٹورنامنٹ ،فیصل آباد نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:39

خانیوال ، آل پاکستان فلڈلائٹ پرائم منسٹرکپ ہاکی ٹورنامنٹ ،فیصل آباد نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) آل پاکستان فلڈلائٹ پرائم منسٹرکپ ہاکی ٹورنامنٹ خانیوال فیصل آباد نے بورے والا کو آخری کواٹر فائنل میں صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی ٹیم مکمّل طور پر پورے میچ میں چھائی رہی۔اور بورے والا ہاکی کلب کو اوٹ کلاس کر دیا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کی طرف سے دوسرے کواٹر کے چوتھے منٹ میں یاسر نے اپنے گول کی بدولت اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو تیسرے کواٹر کے دسویں منٹ میں محسن کے گول سے ڈبل ہوگی۔آخری کوارٹر کے گیارہویں منٹ میں یاسر نے پھر شاندار فیلڈ گول کر کے آپنی ٹیم کی فتخ کو کنفرم کر دیا۔اور میچ فیصل آباد نے 0 ۔ 3 سے جیت لیامیچ کو پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈسٹرکٹ ہاکی کوچ چوہدری محمد ارشد اورزاہدمغل (پاک آرمی) نے سپروائزر کیا۔چیف آرگنائزر میاں محمد آصف رزاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج دوسرا سیمی فائنل ہفتہ 19 اکتوبر کو ساہیوال اور فیصل آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گافائنل ہاکی میچ انشائاللہ 20 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 18:39:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :